۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خواہر ساٸرہ ابراہیم

حوزہ/ خواہر ساٸرہ ابراہیم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ خاندانوں کی امداد کرکے دنیا وآخرت کی زندگی کو سنوارنے کا خدا نے موقع فراہم کیا ہے لہٰذا اس موقع سے فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے اپنے بھاٸیوں کی مدد فرماٸے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/ متاثرین سیلاب کے ساتھ مالی تعاون ہم سب کا شرعی اور قومی فریضہ ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ خاندانوں کی امداد کرکے دنیا وآخرت کی زندگی کو سنوارنے کا خدا نے موقع فراہم کیا ہے لہٰذا اس موقع سے فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے اپنے بھاٸیوں کی مدد فرماٸے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما خواہر ساٸرہ ابراہیم نے کہا کہ ہمارے مکتب میں ایثار وقربانی کی انتہاٸی اہمیت بیان کی گٸی ہے۔انسانی ہمدردی کا جو جذبہ پاکستانی قوم بدرجہ اتم موجود ہے اور اس قوم نے جب بھی مشکل پڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔اس مرتبہ بھی اس ملت نے اپنا جذبہ دکھادیا ہے اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔جن لوگوں اور اداروں نے سیلاب زدہ گان اور متاثرین کی مدد کیلٸے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے ہم ان کے ممنون ہیں اور دعا گو رب جلیل مخیر حضرات کی تمام جاٸز خواہشوں کی اجابت فرماٸے نیز جس طرح مصیبت زدہ گان کی مشکلات کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے خدا وند تعالی ان کی مشکلات کو حل فرماٸے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے گلگت دیامر غذر اور نگر میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوگٸے ہیں۔ہم ان کے نقصانات کا ازالہ تو نہیں کرسکتے لیکن ایک حد تک ان کی مشکلات میں کمی کرسکتے ہیں۔میری تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ نقد و جنس ( کپڑے۔کمبل ۔رضاٸی۔کھانے پینے کی اشیا ٕوغیرہ)کی صورت میں تعاون فرماٸے۔خداوند تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .